کرناٹک بھرمیں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ایس ایس ایل سی امتحانات کا آغاز

Apr 01, 2017 05:38 PM IST | Updated on: Apr 01, 2017 05:38 PM IST

رائچور۔ ریاست گیر سطح پر ایس ایس ایل سی امتحانات کا آغاز ہوگیا ۔ رائچور ضلع میں امتحان کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ کسی بھی سینٹر میں طلباء کے ڈیبارہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ کرناٹک بھرمیں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان طلباء کے تعلیمی سفر کا پہلا سنگ میل کہلانے والے ایس ایس ایل سی امتحانات کا آغاز ہوگیا ۔صدر مقام بنگلور کے علاوہ ریاست بھر میں 2270مراکز میں 8لاکھ سے زائد طلباء نے امتحان میں حصہ لیا ۔ جمعرات کو پہلے دن فرسٹ لنگویج کا امتحان منعقد ہوا۔ ریاست کے کسی بھی سینٹر میں کسی ناخوشگوار واقعہ کے بغیر اس امتحان کو اختتام تک پہنچایا گیا ۔

صبح وقت مقررہ پر تقریبا تمام سینٹروں میں طلباء اپنے اپنے امتحانی کمروں میں داخل ہوگئے ۔ دور دراز سے آنے والے طلبا ء کی سہولت کیلئے حالانکہ پندرہ منٹ کی سہولت دی گئی تھی ۔لیکن ریاست بھر کے بیشتر مراکز میں طلباء کی بروقت حاضری امتحان کے اطمینان بخش ہونے کا سبب بنی۔ دھاندلیوں کے اعتبار سے ریاست کے سترہ  مراکز کو حساس ترین اور 72کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ ان مراکز پر ضلع انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔امتحان کو شفافیت سے مکمل کرنے اور سوالات کے پرچے کے افشاء کے خدشات کو ناکام بنانے کیلئے جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے ۔کرناٹک کے رائچور ضلع میں بعض مراکز پر نقل نویسی کی اطلاع ہے ۔ تاہم محکمہ تعلیمات کے عہدیدار نقل نویسی سے متعلق اطلاعات کو صرف افواہ قرار دے رہے ہیں۔ایس ایس ایل سی امتحانات 13اپریل تک جاری رہیں گے ۔

کرناٹک بھرمیں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ایس ایس ایل سی امتحانات کا آغاز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز