آئی پی ایل: حیدرآباد نے بنگلور کو 35 رنز سے شکست دی

Apr 05, 2017 08:31 PM IST | Updated on: Apr 06, 2017 09:33 AM IST

حیدرآباد۔  دھماکہ خیز بلے باز یوراج سنگھ موئسس ہینرکس کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دفاعی چمپئن سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں بدھ کو سابقہ رنر اپ رائل چیلنجرس بنگلور کو 35 رنز سے ہرا دیا۔

حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 207 رن کا بڑا اسکور بنایا اور پھر بنگلور کو 19.4 اوور میں 172 رن پر سمیٹ کر 35 رنز سے میچ اپنے نام کر لیا۔ بنگلور کی جانب سے دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل نے 21 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھكوں کی مدد سے سب سے زیادہ 32 رن بنائے۔ گیل کو وارنر نے ہڈا کی گیند پر باؤنڈری لائن کے پاس کیچ کیا۔

آئی پی ایل: حیدرآباد نے بنگلور کو 35 رنز سے شکست دی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز