تمل ناڈو سیاسی بحران : پلانی سوامی اور پنيرسیلوم کی گورنر سے ملاقات ، جمعہ کو شکتی پردرشن متوقع

Feb 15, 2017 11:33 PM IST | Updated on: Feb 15, 2017 11:33 PM IST

چنئی : تمل ناڈو میں اگلا وزیر اعلی کون ہوگا ، اس پر تذبذب برقرار ہے۔ سب کی نظریں گورنر سی ودیا راؤ پر مرکوز ہیں۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق گورنر راو نے قائم مقام وزیر اعلی پنيرسیلوم اور ششی کلا خیمہ کے ای پلانی سوامی دونوں سے اپنے حامی اراکین اسمبلی کی فہرست سونپنے کیلئے کہا ہے۔ اس کے بعد بدھ کی رات کو پلانی سوامی نے گورنر سے ملاقات کی اور حکومت سازی کے لئے دعوت کا مطالبہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پلانی سوامی کی گورنر سے ملاقات چل ہی رہی تھی کہ پنيرسیلوم بھی اپنے حامی رہنماؤں کے ساتھ راج بھون پہنچ گئے۔

گورنر سے ملاقات کے بعد ششی کلا کے حامی ڈی جے كمار نے کہا کہ انہوں نے گورنر سے پلانی سوامی کو حکومت سازی کے لئے بلانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گورنر سے پلانی سوامی کو کل (جمعرات کو) بلانے کی درخواست کی ، کیونکہ ان کے پاس اراکین اسمبلی کی کافی حمایت کی ہے۔ جے کمار نے کہا کہ انہوں نے گورنر سے جمہوریت کی حفاظت کی اپیل کی ۔

تمل ناڈو سیاسی بحران : پلانی سوامی اور پنيرسیلوم کی گورنر سے ملاقات ، جمعہ کو شکتی پردرشن متوقع

خیال رہے کہ تمل ناڈو میں گزشتہ ایک ہفتہ سے بھی زیادہ وقت سے سیاسی بحران جاری ہے۔ اس سے گورنر پر بھی جلد فیصلہ لینے کیلئے دباؤ ہوگا۔ گورنر نےاے آئی اے ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کے خلاف آمدنی سے زیادہ جائیداد کےکیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کیلئے اپنا فیصلہ زیر التوا رکھا تھا۔ منگل کو سپریم کورٹ نے اس کیس میں ششی کلا اور ان کے دو رشتہ داروں کو مجرم قرار دیتے ہوئے 4 سال قید کی سزا سنائی، جس کے بعد ششی کلا کے وزیر اعلی بننے کی امیدیں ختم ہو گئیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز