فضائی سفر پر پابندی برقرار، رکن پارلیمنٹ دیواکر ریڈی کو شمس آباد ایرپورٹ پر فلائٹ کی نہیں ملی اجازت

Jul 09, 2017 02:11 PM IST | Updated on: Jul 09, 2017 02:11 PM IST

حیدرآباد: تلگودیشم پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جے سی دیواکر ریڈی کوحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر تلخ تجربہ کا سامنا کرناپڑا کیونکہ ٹروجیٹ کے اسٹاف نے ان کو روک دیااور کہا کہ ان کے ہندوستان بھر میں فضائی سفر پر پابندی ہے اسی لئے وہ ان کو ان کے طیارہ سے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔اتوار کی صبح چھ بجکر40منٹ پر حیدرآباد سے وجئے واڑہ جانے کے لئے وہ ایرپورٹ پہنچے تھے اور ٹروجیٹ کے طیارہ میں سفر کے لئے ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم ٹروجیٹ ایرلائنس کے منیجر نے ان کو فون کرتے ہوئے کہاکہ ان کو طیارہ میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

دیواکر ریڈی نے ہفتہ کو بھی اسپائس جیٹ کے طیارہ میں سوار ہونے کی کوشش کی تھی تاہم اسٹاف نے ان کو روک دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے سفر پر پابندی ہے جس پر وہ تقریبا آدھے گھنٹے تک ایرپورٹ پر ہی رہے اور بعد ازاں اپنے گھر واپس چلے گئے ۔

فضائی سفر پر پابندی برقرار، رکن پارلیمنٹ دیواکر ریڈی کو شمس آباد ایرپورٹ پر فلائٹ کی نہیں ملی اجازت

file photo

اس واقعہ کے بعد دیواکر ریڈی میں مایوسی دیکھی گئی۔ان کے سفر پر پابندی کے بعد تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ اپنی کار میں سفر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم ایرپورٹ پر15جون کو انڈوگو ایرلائنس کے اسٹاف سے نامناسب سلوک اور حملہ کرنے والے جے سی دیواکر ریڈی پر تمام ایرلائنس کمپنیوں کی جانب سے ہندوستان بھر میں طیارہ میں سفر پر پابندی لگادی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز