Live Results Assembly Elections 2018

تلنگانہ اسمبلی انتخابات : بیڈمنٹن اسٹار جوالہ گٹا کا نام ووٹر لسٹ سے غائب ، سوشل میڈیا پر ظاہر کی ناراضگی

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ جب ان کا نام ہی فہرست رائے دہندگان میں نہ ہو تو پھر کس طرح انتخابات کے منصفانہ ہونے کی امید کی جاسکتی ہے۔

Dec 07, 2018 01:12 PM IST | Updated on: Dec 07, 2018 01:12 PM IST

فہرست رائے دہندگان میں نام نہ ہونے پر بیڈ منٹن کی مشہور کھلاڑی جوالہ گٹا نے برہمی کا اظہار کیا۔تلنگانہ انتخابات کے سلسلہ میں وہ حق رائے دہی سے استفادہ کے لئے مرکز رائے دہی پہنچیں تاہم فہرست رائے دہندگان میں اپنا نام نہ پا کر جوالہ برہم ہوگئیں۔

اس واقعہ کی انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے اطلاع دی ۔انہوں نے کہا کہ فہرست رائے دہندگان میں نام نہ پاکر ان کو حیرانی ہوئی ۔انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ جب ان کا نام ہی فہرست رائے دہندگان میں نہ ہو تو پھر کس طرح انتخابات کے منصفانہ ہونے کی امید کی جاسکتی ہے۔

تلنگانہ اسمبلی انتخابات : بیڈمنٹن اسٹار جوالہ گٹا کا نام ووٹر لسٹ سے غائب ، سوشل میڈیا پر ظاہر کی ناراضگی

بیڈ منٹن کی مشہور کھلاڑی جوالہ گٹا ۔ فوٹو : پی ٹی آئی ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز