Live Results Assembly Elections 2018

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ کل ، تمام تیاریاں مکمل ، 1824 امیدوار میدان میں

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے واحد مرحلہ میں جمعہ کو ہونے والے انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 1824امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 2.8 کروڑ سے زائد رائے دہندے کریں گے۔

Dec 06, 2018 11:24 PM IST | Updated on: Dec 06, 2018 11:24 PM IST

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے واحد مرحلہ میں جمعہ کو ہونے والے انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 1824امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 2.8 کروڑ سے زائد رائے دہندے کریں گے۔ ریاست کے 119حلقوں میں صبح7بجے سے رائے دہی کا آغاز ہوگا جبکہ نکسلائٹس سے متاثرہ 13حلقوں میں رائے دہی کا اختتام 4بجے شام ہوگا۔ مرد رائے دہندوں کی تعداد 1.41لاکھ ہے جبکہ خاتون رائے دہندوں کی 1.39لاکھ سے زائد ہے ۔ ملکاجگری میں سب سے زیادہ42امیدوار انتخابی مقابلہ میں ہے جبکہ سب سے کم چھ امیدوار بانسواڑہ حلقہ میں مقابلہ کررہے ہیں۔

انتخابی حکام نے 32,815مراکز رائے دہی میں 1.6لاکھ سے زائد پولنگ اسٹاف کی تعیناتی کے ذریعہ وسیع انتظامات کئے ہیں۔ تمام پولنگ بوتھس پر رائے دہی کا سامان اور ووٹنگ مشینیں دستیاب کروائی گئی ہیں۔ 30ہزار سے زائد سیکورٹی بشمول نیم فوجی دستور کی تعیناتی کے ذریعہ سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ آسان اور منظم انداز میں رائے دہی ہوسکے ۔ انتخابات کے دوران بے قاعدگیوں پر قابو پانے کے لئے تقریباً450فلائنگ اسکواڈس بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ کل ، تمام تیاریاں مکمل ، 1824 امیدوار میدان میں

فائل فوٹو

رائے دہی کے اختتام تک شراب کی فروخت پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ انتخابی حکام نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران انتخابات سے متعلق خبروں کو نشر کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ ووٹوں کی گنتی راجستھان‘مدھیہ پردیش ‘چھتیس گڑھ اور میزورم کے ساتھ 11دسمبر کو ہوگی ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز