تلنگانہ اسمبلی الیکشن: مجلس اتحاد المسلمین نے جاری کی اپنے امیدواروں کی فہرست

مجلس اتحاد المسلمین نے اکبرالدین اویسی سمیت 7 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی ہے۔

Sep 11, 2018 04:58 PM IST | Updated on: Sep 11, 2018 05:00 PM IST

اسدالدین اویسی کی قیادت والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے تلنگانہ میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے 7 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست منگل کو جاری کردی ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کی ایک پریس ریلیز کے مطابق اویسی کے چھوٹے بھائی اکبرالدین اویسی  حیدرآباد میں چندریان گٹا اسمبلی سے امیدوار ہوں گے۔ واضح رہے کہ تحلیل کئے گئے حالیہ اسمبلی میں بھی اکبرالدین اویسی ممبراسمبلی تھے۔

تلنگانہ اسمبلی الیکشن: مجلس اتحاد المسلمین نے جاری کی اپنے امیدواروں کی فہرست

مجلس اتحاد المسلمین نے تلنگانہ اسمبلی الیکشن کے لئے اپنی پہلی فہرست جاری کی۔

Loading...

اعلان کئے گئے دیگرامیدواروں میں سید احمد پاشا قادری (یاکوت پور)، ممتاز احمد خان (چارمینار)، محمد اعظم خان (بہادر پورہ)، احمد بن عبداللہ بلالا (ملکپیٹ)، ظفرحسین معراج (نام پلی) اورکوثرمعین الدین (کارواں) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   تلنگانہ میں اسمبلی تحلیل، ریاست میں جلد انتخابات کا راستہ ہموار

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تحلیل کئے گئے تلنگانہ اسمبلی میں اے آئی ایم آئی ایم کے 7 ممبراسمبلی تھے۔ ریاستی اسمبلی کا الیکشن آئندہ سال لوک سبھا الیکشن کے ساتھ کرایا جانا تھا۔ حالانکہ ٹی آرایس حکومت کی سفارش کے تحت اسمبلی الیکشن تحلیل کردیا گیا، جس کی وجہ سے متعینہ مدت سے قبل الیکشن کرایا جانا ضروری ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   میگا ریلی : تلنگانہ کے وزیر اعلی نے کہا : تمل ناڈو کی طرح دہلی والی پارٹیوں کو ہرانے کیلئے ہوجائیے متحد

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز