تلنگانہ بس حادثہ : ضلع جگتیال میں آرٹی سی بس کھائی میں گر گئی ، 52مسافر ہلاک

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں آج آرٹی سی بس کے ایک کھائی میں گرنے کے دلخراش واقعہ میں 52مسافر ہلاک ،جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

Sep 11, 2018 11:33 PM IST | Updated on: Sep 11, 2018 11:33 PM IST

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں آج آرٹی سی بس کے ایک کھائی میں گرنے کے دلخراش واقعہ میں 52مسافر ہلاک ،جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ یہ حادثہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب کونڈا گٹو گھاٹ روڈ پر ٹی ایس آرٹی سی بس گڑھے میں جاگری۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایاگیاتھا کہ اس حادثے میں 40افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جگتیال کے ایریا اسپتال میں کئی مسافرین ز خموں کی موت ہوگئی جس کی بناء پر مہلوکین کی تعدادبڑھ کر 52ہوگئی۔

زائد ازدودرجن مسافرین موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ سات بچوں کی لاشیں بس سے نکالی گئی ہیں۔ اس بس میں جو جگتیال ڈپوکی تھی زائد از 60مسافرین سوار تھے جو کونڈا گٹو میں واقعہ مندر سے لوٹ رہے تھے۔

تلنگانہ بس حادثہ :  ضلع جگتیال میں آرٹی سی بس کھائی میں گر گئی ، 52مسافر ہلاک

تلنگانہ بس حادثے میں 52 مسافر ہلاک

Loading...

یہ بس موضوع شیوارام پیٹ سے برائے کونڈا گٹو جگتیال جارہی تھی۔ تب ہی یہ حادثہ رونما ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق بس میں گنجائش سے زیادہ مسافرسوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس ڈرائیور کے توازن کھو بیٹھے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ بیشتر مسافرین کے زخمی ہونے کی وجہ یہ رہی کہ وہ ایک دوسرے پر بری طرح گر پڑے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز