تلنگانہ ہائی کورٹ کا پنچایت انتخابات پر فوری طور پر روک لگانے سے انکار ، حکومت سے جواب طلب

عدالت نے حکومت اور عرضی گزار کے وکلا کے دلائل کی سماعت کی اور یہ واضح کردیا کہ موجودہ طورپر پنچایت انتخابات پر کسی بھی قسم کی روک نہیں لگائی جائے گی۔

Jan 03, 2019 05:53 PM IST | Updated on: Jan 03, 2019 05:53 PM IST

تلنگانہ ہائی کورٹ نے پنچایت انتخابات پر فوری طورپر روک لگانے سے انکار کردیا۔ان انتخابات کے ریزرویشن کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری آرڈیننس کی بنیاد پر ریاستی الیکشن کمیشن نے پنچایت انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس پر سوال اٹھاتے ہوئے داخل کردہ مفاد عامہ کی عرضی کی آج تلنگانہ ہائی کورٹ نے سماعت کی ۔

اس موقع پر عدالت نے حکومت اور عرضی گزار کے وکلا کے دلائل کی سماعت کی اور یہ واضح کردیا کہ موجودہ طورپر پنچایت انتخابات پر کسی بھی قسم کی روک نہیں لگائی جائے گی۔عدالت نے مکمل تفصیلات پر مبنی جواب داخل کرنے کی حکومت کو ہدایت دی اور اس معاملہ کی سماعت آئندہ چار ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردی۔

تلنگانہ ہائی کورٹ کا پنچایت انتخابات پر فوری طور پر روک لگانے سے انکار ، حکومت سے جواب طلب

علامتی تصویر

Loading...

Loading...