Live Results Assembly Elections 2018

تلنگانہ کی سیاست میں آپ اویسی سے محبت کریں یا نفرت...نظرانداز نہیں کر سکتے

تلنگانہ انتخابات میں ہائی پچ کیمپین چل رہا ہے۔ ریاست میں راہل گاندھی سے لیکر وزیر اعظم نریندر مودی اپنا دم خم لگا رہے ہیں۔

Dec 04, 2018 08:13 AM IST | Updated on: Dec 04, 2018 09:22 AM IST

تلنگانہ انتخابات میں ہائی پچ کیمپین چل رہا ہے۔ ریاست میں راہل گاندھی سے لیکر وزیر اعظم نریندر مودی اپنا دم خم لگا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے پیر کو تلنگانہ میں تشہیر کے دوران ٹی آر ایس کو بی جے پی کی بی ٹیم اور اے آئی ایم آئی ایم کو سی ٹیم ہونے کا الزام لگایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ٹی آر ایس مودی کے لئے تلنگانہ میں ربر اسٹامپ ہے۔ جبکہ اسدالدین اویسی کا کام ہے کہ وہ بی جے پی ٹی آر ایس کے خلاف ووٹ کو بانٹیں بلکہ بی جے پی، ٹی آر ایس اور اویسی ایک ہی ہیں۔

ایسا نہیں ہے کہ صرف کانگریس کے نشانے پر اویسی ہیں۔ بی جے پی بھی اویسی کے مسئلے پرانتخابات لڑ رہی ہے۔ یوپی کےفائربرانڈ لیڈر اورسی ایم یوگی آدتیہ ناتھ بھی اویسی کے خلاف جم کر بولے ہیں۔ یوگی نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت بننے پر اویسی کو بھی نظام کی طرح حیدر آباد چھوڑنا پڑے گا۔

تلنگانہ کی سیاست میں آپ اویسی سے محبت کریں یا نفرت...نظرانداز نہیں کر سکتے

اسدالدین اویسی : فائل فوٹو

Loading...

جس کو لیکر اویسی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ  یوگی کو تاریخ کا پاٹھ (سبق) ٹھیک سے پڑھنا چاہئے۔ اویسی نے یوگی آدتیہ ناتھ کو گورکھپور کی فکر کرنے کی صلاح دی ہے۔ حالانکہ سوال یہ ہے کہ اس انتخابات میں اویسی کی اہمیت کیوں بڑھ گئی ہے؟

اسدالدین اویسی کی اہمیت

حیدرآباد بیسڈ ایم آئی ایم آئی ایم کی طاقت کبھی شہر سے باہر نہیں رہی ہے حالانکہ حال کے کچھ سال میں پارٹی نے خود کو بڑھایا ہے۔ مہاراشٹر میں پارٹی نے اپنی طاقت بھی بڑھائی ہے۔ یوپی میں بھی پارٹی نے انتخابات میں حصہ لیا لیکن کامیابی نہیں ملی ہے۔ اویسی خود بی جے پی کے خلاف ایک خوفناک آواز بنے ہیں۔

پارلیمنٹ کے اندر اورباہر بھی بی جے پی کے خلاف سب سے تیز اور(تیکھی) سخت آواز اسدالدین اویسی کی ہے۔ حالانکہ اویسی کے اس تیکھے پن سے مسلم نوجوانوں میں ان کی مقبولیت بڑھی ہے لیکن اس سے بی جے پی کو فائدہ ملتا ہے۔

بی جے پی اویسی کواینٹی ہندو ثابت کرنے میں لگی رہتی ہے جس سے بی جے پی کو فائدہ ملتا ہے۔ اس لئے بی جے پی اس فراق میں رہتی ہے کہ اویسی پر حملہ کرنے کا موقع مل جائے جس سے بی جے پی کو اپنے ووٹ بٹورنے کا بہانہ مل جائے۔ اس لئے یوپی کے سی ایم نے جان بوجھ کر اویسی کو نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ پردے کے پیچھے اسد الدین اویسی بی جے پی کی مدد کر رہے ہیں۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز