تلنگانہ کے یادادری میں مندر کی تعمیر ۔40مسلم سنگ تراش بھی کام کر رہے ہیں

Apr 13, 2018 02:34 PM IST | Updated on: Apr 13, 2018 03:26 PM IST

تلنگانہ حکومت کی جانب سے سابقہ ضلع نلگنڈہ کے یادادری میں تعمیر کی جانے والی مندر میں 40 مسلم سنگ تراش بھی کام کررہے ہیں۔ حکومت یادادری مندر کی تعمیر 200 کروڑ روپے سے انجام دے رہی ہے مندر میں بڑے پیمانے پر سنگ تراشی کے کام جاری ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ 800 سنگ تراش مندر میں مختلف راجا مہاراجہ کے دور کے تعمیرات کے نقش تیار کررہے ہیں۔

تلنگانہ کے یادادری میں مندر کی تعمیر ۔40مسلم سنگ تراش بھی کام کر رہے ہیں

ان سنگ تراش میں آندھراپردیش کے ضلع گنٹور سے تعلق رکھنے والے 40 مسلمان بھی ہیں جو اپنے آباواجداد سے اسی پیشہ سے وابستہ ہیں ۔قادر نامی سنگ تراش نے کہا کہ انھیں کسی بھی مذہب سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔مسلمان ہوتے ہوئے مندر کے تعمیری کاموں میں حصہ لینا ان کا ذریعہ معاش بن گیا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز