اراضی گھوٹالہ : ہائی کورٹ کے منفی تبصرہ کے بعد کیرالا کے وزیر ٹرانسپورٹ تھامس چانڈی کاکابینہ سے استعفیٰ

Nov 15, 2017 04:40 PM IST | Updated on: Nov 15, 2017 04:40 PM IST

ترواننت پورم: کیرالہ کے وزیرٹرانسپورٹ تھامس چانڈی نے ہائی کورٹ کی جانب سے زمین پر غیر قانونی قبضے کے معاملے میں ان کے خلاف منفی تبصرے کے ایک دن بعد ریاستی کابینہ سے آج استعفیٰ دے دیا۔ برسراقتدار اتحاد کے دوسرے سب سے بڑی اتحادی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی)کے ذریعہ داغ دار وزیر کی مخالفت میں کابینہ کی میٹنگ کا بائکاٹ کرنے کے کچھ گھنٹے بعد ہی مسٹر چانڈی نے استعفیٰ دے دیا۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)کی اکائی کے صدر ٹی پی پیتانبرن نے مسٹر چانڈی کا استعفیٰ وزیراعلی پنارئی وجین کے پاس بھیج دیا۔

صنعت کار سے لیڈر بنے مسٹر چانڈی گزشتہ ڈیڑھ سال پہلے منتخب کی گئی بائیں محاذ کی حکومت سے استعفیٰ دینے والے تیسرے وزیر ہیں۔اس سے پہلے سی پی ایم کے سینئر رکن ای پی جے راجن گزشتہ سال اکتوبر میں بدعنوانی اور اقرباپروری کے مبینہ الزامات اور این سی پی لیڈر اے کے سشیندرن مارچ میں ایک خاتون سے فون پر فحش بات چیت کرنے کے مبینہ الزامات کے بعد استعفیٰ دے چکے ہیں۔

اراضی گھوٹالہ : ہائی کورٹ کے منفی تبصرہ کے بعد کیرالا کے وزیر ٹرانسپورٹ تھامس چانڈی کاکابینہ سے استعفیٰ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز