Live Results Assembly Elections 2018

بی جے پی کی مخالفت کے باوجود کرناٹک میں منایا جائے گا ٹیپوسلطان کا یوم پیدائش

بنگلورو ۔ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی کرناٹک میں مجاہد آزادی حضرت ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منایا جائیگا ـ

Oct 14, 2017 03:34 PM IST | Updated on: Oct 14, 2017 03:34 PM IST

 بنگلورو  ۔ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی کرناٹک میں مجاہد آزادی حضرت ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منایا جائیگا ـ کرناٹک کے وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی نے یہ اعلان کیا ـ بنگلورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام لنگا ریڈی نے بتایا کہ بی جے پی لیڈروں نے ایک بار پھر ٹیپو جیئنتی منانے کی مخالفت کی ہے ۔ بی جے پی یا کسی اور کی مخالفت کے باوجود ریاستی حکومت کرناٹک میں ٹیپوجینتی منائے گی ـ

رام لنگا ریڈی نے بتایا کہ ٹیپو جینتی کے موقع پر پچھلے سال کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تھا ـ اس بار بھی ایسی صورتحال درپیش نہ ہونے کیلئے مناسب  اقدامات کئے جائیں گے ـ رام لنگا ریڈی نے مزید کہا کہ ہر سال 10 نومبر کو ٹیپوسلطان جینتی مناتی جاتی ہے۔ اسی طرح اس بار بھی اسی تاریخ کو سرکاری سطح پر ٹیپو جینتی منائی جائیگی ـ

بی جے پی کی مخالفت کے باوجود کرناٹک میں منایا جائے گا ٹیپوسلطان کا یوم پیدائش

ریاستی حکومت کرناٹک میں کئی عظیم  شخصیات کی جینتی مناتی آ رہی ہے ـ ہم 35 تا 40 جینتی کرتے ہیں ـ اسی طرح ٹیپو جینتی بھی منعقد کرنے کے متعلق دو سال قبل ہی فیصلہ لیا گیا تھا ـ اس وقت صرف کولیگال میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جبکہ گزشتہ سال ایسا کوئی واقعہ درپیش نہیں ہوا ـ

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز