ٹماٹر کی قیمت میں آئندہ چند دنوں میں کمی کا امکان

پکوان کی اہم شئے ٹماٹر کی قیمت جو 100روپئے فی کلو تک جاپہنچی ہے ، آئند ہ چند دنوں میں کمی کا امکان ہے

Jul 31, 2017 03:28 PM IST | Updated on: Jul 31, 2017 03:28 PM IST

حیدرآباد: پکوان کی اہم شئے ٹماٹر کی قیمت جو 100روپئے فی کلو تک جاپہنچی ہے ، آئند ہ چند دنوں میں کمی کا امکان ہے کیونکہ امید ہے کہ جنوبی ہند اور دوسری ریاستوں سے سپلائی کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔انڈین کونسل آف اگری کلچر ریسرچ کے ایک افسرنے یہ بات بتائی۔

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں ایک ماہ پہلے زبردست اضافہ ہوگیا تھا اور اب بھی وزارت امور صارفین کے ڈیٹا کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 100روپئے فی کلو گرام ہے۔ تقریباً تین ماہ پہلے ٹماٹر جو 15 تا 30 روپئے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جاتا تھا اب اس کی قیمت میں 3 گنا سے بھی زائد اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹماٹر کی قیمت میں آئندہ چند دنوں میں کمی کا امکان

file photo

ٹما ٹر کی قیمت اب بڑھ کر 100 تا 110 روپئے فی کلو ہوگئی ہے۔ ایسے افراد جو روزانہ اپنے گھر کو 3 تا 4 کلو لے جایا کرتے تھے‘ اب صرف آدھا کلو ٹماٹر پر ہی اکتفا کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ حالانکہ ٹماٹر تقریباً ہر سالن کی لازمی شئے ہے اور اسے باورچی خانہ کی زینت بھی سمجھا جاتا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز