سینٹرل مسلم ایسوسی ایشن رائچور کی جانب سے ٹاپرس طلبہ کوتہنیت پیش

May 29, 2017 11:27 PM IST | Updated on: May 29, 2017 11:27 PM IST

رائچور : کرناٹک کے رائچور میں سینٹرل مسلم ایسوسی کی جانب سے ہونہار ایس ایس ایل سی اورپی یو سی طلبہ کے لئے ایک تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پرمہمانا ن خصوصی کی حیثیت سے کانگریس لیڈر وسابق زیڈ پی رکن محمد اسلم پاشاہ، سبجیکٹ انسپکٹر ڈی ڈی پی آئی آفس رائچور عارفہ تبسم اور ہیڈ مسٹرس سینٹ زاویرس اسکول زینت فاطمہ نے شرکت کی۔ پروگرام میں رائچور ضلع کے پانچ ٹاپرس کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔

واضح رہے کہ رائچور میں محمد ابرا ر احمد نے پی یو سی سائنس میں ریاستی سطح پر 10واں اور ضلعی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔ اس موقع پر سابق ضلع پنچایت رکن اسلم پاشاہ نے پانچ ہونہار طلبہ کو فی کس پانچ ہزار روپے کا انعام بھی دیا۔ اسلم پاشاہ نے ٹاپرس طلبہ کی حوصلہ افزائی کیے لئے تہنیتی تقریب منعقد کرنے پر سینٹرل مسلم ایسوسی ایشن کی ستائش کی ۔

سینٹرل مسلم ایسوسی ایشن رائچور کی جانب سے ٹاپرس طلبہ کوتہنیت پیش

پروگرام کے دوران نونامزد شدہ رکن بلدیہ محمد عبدالحی فیروز اور محکمہ افزائش مویشیان کے ڈائریکٹر محمد فیروز ہمراز کو بھی تہنیت پیش کی گئی ۔ سینٹرل مسلم ایسوسی شاخ رائچور کے صدر محمد عبداللہ اقبال منیار نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے گذ شتہ پانچ سالوں سےمسلم ٹاپر س طلبہ کو تہنیت پیش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز