ڈاکٹروں کی حج کے دوران صحت پر خصوصی توجہ دینے کی عازمین سے اپیل

Jul 15, 2017 06:42 PM IST | Updated on: Jul 15, 2017 06:42 PM IST

رائچور۔ کرناٹک کے رائچور میں ہرسال کی طرح امسال بھی حج کمیٹی کی جانب سے ٹیکہ کاری  پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ ٹیکہ کاری پروگرام میں  مختلف اضلاع کے عازمین حج نے حصہ لیا ۔اس موقع پر ڈاکٹروں اور جانکاروں نے سفر حج کے دوران صحت کا خصوصی خیال رکھنے اور تمام اہم دستاویزات اپنے ساتھ رکھنے کی عازمین سے اپیل کی ۔ کرناٹک کے رائچور ضلع سے رواں سال کل 196عازمین سفرحج کیلئے روانہ ہونگے ۔ رائچور شہر میں ماہ رمضان المبارک سے ہی حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اسی طرح حج کمیٹی اور رہبر حجاج کمیٹی کے زیر اہتمام ٹیکہ کاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر علماء کرام نے زیارت حرمین شریفین کی فضیلت اور ارکان حج پر روشنی ڈالی ۔

ٹیکہ کاری پروگرام میں مولانا سید محمد صفی اشرفی ، مولانا رفیق احمد ، مولانا محبوب عالم اور مولانا نظام الدین اوردیگر سرکردہ شخصیتوں نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔  پروگرام کے آرگنائزر سید محسن نے زیارت کعبۃ اللہ اور گنبد خضریٰ کے موقع پر پوری دنیا میں امن وامان اور ملک کی سلامتی کے لئے دعا کرنے کی عازمین سے اپیل کی ۔ انہوں نے بتایا کہ سینئر کانگریس لیڈر اور سابق رکن اسمبلی سید یاسین گذشتہ کئی برسوں سے عازمین حج کیلئے تربیتی اور ٹیکہ کاری پروگرام منعقد کرتے آرہے ہیں ۔

ڈاکٹروں کی حج کے دوران صحت پر خصوصی توجہ دینے کی عازمین سے اپیل

طبی ماہرین اورڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حج کے دوران مختلف ممالک کے لوگ مکۃالمکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچتے ہیں ۔ ایسی صورتحال میں مختلف بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات رہتے ہیں ۔ ڈاکٹروں نے عازمین سے ہمیشہ اپنے منہ پر ماسک لگائے رکھنے ،  ٹھنڈے پانی سے اجتناب کرنے، ذیابطیس اور بی پی کے مریض سے ادویات ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنے اورتھوڑی سی بھی طبیعت ناساز ہونے پر فوری طور پر ہندوستانی سفارت خانہ کی ڈسپنسریز سے رجوع ہونے کی اپیل کی ہے ۔

یوتھ کانگریس لیڈر محمد محسن اوررہبرحجاج کمیٹی کے ارکان نے سفر حج کے دوران کوئی بھی مسئلہ پیش آنے پر فورا معلمین اورانڈین ایمبیسی کے عہدیداروں سے رجو ع ہونے کی اپیل کی ہے تاکہ ہندوستان میں رہتے ہوئے فوری مسائل کے حل کے لیے اقدامات کئے جا سکیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز