کرناٹک کے رائچورمیں عازمین حج کے لئے تربیتی و تعارفی پروگرام کا انعقاد

Apr 18, 2017 06:57 PM IST | Updated on: Apr 18, 2017 06:57 PM IST

رائچور۔ کرناٹک کے رائچور شہرمیں عازمین حج کے لیے تربیتی وتعارفی پروگرام منعقد کیا گیا ۔ مرکزی اصلاح معاشرہ کمیٹی اوررہبر حجاج کمیٹی کے اشتراک سے منعقد ہ اس کیمپ میں ضلع کے مختلف علاقوں کے عازمین نے حصہ لیا ۔ اس موقع پرشہر کے معروف عالم دین مولانا سید محمد صفی حسینی اشرفی اورسینئر کانگریس لیڈر وسابق رکن اسمبلی سید یاسین نے شرکت کی ۔ رہبر حجاج کمیٹی کے سیکریٹری محمد عبدالرحیم نے جلسہ کی صدارت  کی ۔

مولانا سید محمد صفی حسینی اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمل کا دارومدار نیت پر ہے ۔ اسی طرح کوئی بھی مسلمان جب سے حج کا ارادہ کرتا ہے ۔ اس وقت سے اس کو حج کا ثواب ملنا شروع ہوجا تا ہے ۔ سابق رکن اسمبلی  سید یاسین نے حج سے روانگی سے لیکر واپسی تک عازمین کی ہر ممکنہ مدد کرنے کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے وہ اور انکے ساتھی عازمین حج کے لیے تربیتی پروگراموں کے علاوہ ٹیکہ اندازی پروگرام منعقد کرتے آ رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ رواں سال رائچور ضلع سے 138عازمین کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ صدر ضلع اقلیتی کانگریس ظہیرالدین نے بھی تربیتی پروگرام میں شرکت کی ۔

کرناٹک کے رائچورمیں عازمین حج کے لئے تربیتی و تعارفی پروگرام کا انعقاد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز