یونیورسٹی آ ف حیدرآباد کو ہندوستان کی 30 بہترین یونیورسٹیوں میں ملا پانچواں مقام

Jun 29, 2017 07:32 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 07:32 PM IST

حیدرآباد : یونیورسٹی آ ف حیدرآباد کے وائس چانسلر پروفیسر پی اپاراو نے کہا ہے کہ جریدہ انڈیا ٹوڈے کی جانب سے یونیورسٹی کو ہندوستان کی 30بہترین یونیورسٹیز میں پانچواں رینک حاصل ہوا ہے۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور کلکتہ یونیورسٹی کو بالترتیب پہلا،دوسرا،تیسرااورچوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔

اپاراو نے اس رینکنگ پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کو ایک بہترین درجہ ملنے پر تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری توجہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور تحقیق پر رہے گی جس سے ہم دنیا بھر کی سرکردہ یونیورسٹیز میں شامل ہوسکتے ہیں۔

یونیورسٹی آ ف حیدرآباد کو ہندوستان کی 30 بہترین یونیورسٹیوں میں ملا پانچواں مقام

file photo

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز