ووٹ حاصل کرنے کے لیے اردو زبان میرے لیے رہی ہے مددگار: رمیش کمار

Feb 09, 2017 05:21 PM IST | Updated on: Feb 09, 2017 05:21 PM IST

بنگلورو۔ جہاں اقلیتی طبقے کا عام نوجوان ان دنوں اردو سے دور ہوتا جا رہا ہے، وہیں سیاست داں اس کی اہمیت کو اچھی طرح سمجھنے لگے ہیں۔ اس کی مثال تب دیکھنے کو ملی جب  بنگلوروکےقریب واقع چن پٹن میں وزیرصحت رمیش کمار اور وزیرشہری ترقیات آرروشن بیگ نے ایف ایم اسپتال کا افتتاح کیا تو وزیر صحت نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کو اردو جاننے کی وجہ سے اپنے علاقے کی عوام سے رابطہ کرنے میں کافی آسانی ہوئی ہے۔

 اس موقع پر وزیرصحت رمیش کمار نے اپنے محکمہ کی اسکیموں کی جانکاری دینے کے ساتھ ساتھ اردوزبان کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ رمیش کمار نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ ووٹ حاصل کرنےکے لیےاردوزبان ان کے لیے مددگار رہی ہے۔ رمیش کمارنے کہا کہ ان کے علاقے میں زیادہ ترمسلمان آباد ہیں ۔ اس لیے وہ اردو سے بخوبی واقف رہے ہیں ۔ اس تقریب میں ایف ایم اسپتال کےسربراہ ڈاکٹرمعین الدین نے آنکھ کےمریضوں کے لیے ہرجمعہ مفت تشخیص فراہم کرنےکا اعلان کیا ۔

ووٹ حاصل کرنے کے لیے اردو زبان میرے لیے رہی ہے مددگار: رمیش کمار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز