شیواجی نگرعلاقے میں وی کےعبیداللہ سرکاری اردواسکول جدید سہولیات سے آراستہ

بنگلورو۔ بنگلوروکےشیواجی نگرعلاقےکی وی کےعبیداللہ سرکاری اردواسکول کی نئی عمارت اب ہرکسی کی آنکھ کا تارہ بنی ہوئی ہے۔

Feb 08, 2017 07:34 PM IST | Updated on: Feb 08, 2017 07:34 PM IST

بنگلورو۔ بنگلوروکےشیواجی نگرعلاقےکی وی کےعبیداللہ  سرکاری اردواسکول کی نئی عمارت اب ہرکسی کی آنکھ کا تارہ بنی ہوئی ہے۔  جدید سہولیات سے آراستہ اس عمارت کی تعمیرکا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ قدیم عمارت کی جگہ کثیرمنزلہ نئی عمارت کو دیکھ کرطلبا، اساتذہ سمیت مقامی لوگوں  کےچہروں پرخوشی جھلک رہی ہے۔ ریاست کے وزیر تعلیم تنویرسیٹھ نےجوں ہی یہاں قدم رکھا تو اسکول کی عمارت دیکھتےرہ گئے۔ تنویرسیٹھ نے یہاں نہ صرف ہائی اسکول بلکہ پی یوسی کی بھی منظوری دلوانے کا یقین دلایا۔ چند ماہ پہلے یہاں صرف چند کمروں پرمشتمل ایک منزلہ قدیم عمارت موجود تھی لیکن اب یہ سرکاری اردواسکول کسی عالمی معیارکےانگریزی میڈیم اسکول سے کم نہیں ہے۔

کرناٹک میں جب بھی اردو اسکولوں کی بات ہوتی ہےتوعام طورپرخستہ، بوسیدہ عمارتوں کا منظرسامنےآ جاتا ہے لیکن ریاست کی تاریخ میں ایک ایسی اردواسکول منظرعام پرآرہا ہے جسے ہرکوئی دیکھ کرحیرت اورخوشی کا اظہارکررہا ہے۔ ریاست کے وزیرتعلیم تنویرسیٹھ نے اس اسکول کا دورہ کیا۔ دراصل شیواجی نگرکے رکن اسمبلی اورریاست کے وزیرشہری ترقیات آرروشن بیگ وی کےعبیداللہ سرکاری اردو اسکول کے طالب علم رہے ہیں۔ لہذا روشن بیگ کی کوشش اور آئی ایم اے کے مالی تعاون سے یہ نئی عمارت تعمیرہوئی ہے۔ نئی عمارت کی تعمیرسے قبل اس اردواسکول میں صرف 100طلبا زیرتعلیم تھے لیکن اب یہاں پانچ سوطلبا داخلہ کے لیے رجوع ہوئے ہیں ۔

شیواجی نگرعلاقے میں وی کےعبیداللہ  سرکاری اردواسکول جدید سہولیات سے آراستہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز