سماج کی خدمت ہی ہماری زندگی کا اصل مقصد ہونا چاہئے : نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ سماج کی خدمت ہی ہماری زندگی کا مقصد ہونا چاہئے

Aug 27, 2017 06:10 PM IST | Updated on: Aug 27, 2017 06:10 PM IST

حیدرآباد: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ سماج کی خدمت ہی ہماری زندگی کا مقصد ہونا چاہئے۔انہوں نے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ میں سورنا بھارت ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ مفت طبی کیمپ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم تمام کو سماج کے لئے زندگی جینے کی ضرورت ہے یہی ہمارے ہندوستان کی قدیم روایت ہے ۔اچھے کام کرنے سے ہی زندگی کا مقصد حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی نوجوانوں کو معاشی طور پرمستحکم کرنے کے لئے سورنا بھارت ٹرسٹ مساعی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضرورت مند غریبوں کے علاج کے لئے ٹرسٹ کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہاکہ سماج میں اعلی مقام ملنے پر ہم کو بھی غریبو ں کے لئے کام کرناچاہئے۔

سماج کی خدمت ہی ہماری زندگی کا اصل مقصد ہونا چاہئے : نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو

قبل ازیں نائب صدر جمہوریہ نے طالبات سے تبادلہ خیال کے سیشن میں بھی شرکت کی ۔انہوں نے طالبات کی ستائش کی اور ان کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔اس پروگرام میں دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اورا ے پی کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز