دیناکرن دھڑے نے جاری کیا جے للتا کا ویڈیو، ضمنی الیکشن سے ٹھیک پہلے گرم ہوئی سیاست

تمل ناڈو میں آر کے نگر اسمبلی نشست پر ضمنی الیکشن سے ایک روز قبل حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے کے ٹی ٹی وی دیناکرن دھڑے نے سابق وزیر اعلی جے للتا کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔

Dec 20, 2017 01:33 PM IST | Updated on: Dec 20, 2017 01:33 PM IST

چنئی۔ تمل ناڈو میں آر کے نگر اسمبلی نشست پر ضمنی الیکشن سے ایک روز قبل حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے کے ٹی ٹی وی دیناکرن دھڑے نے سابق وزیر اعلی جے للتا کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں اے آئی اے ڈی ایم کے کی سابق سربراہ پلاسٹک کے ایک گلاس سے جوس پیتی نظر آ رہی ہیں۔

آرکے نگر اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے  رہیں جے للتا کی گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی موت کے بعد یہ نشست خالی ہو گئی تھی۔ سینے کے درد اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد انہیں 22 ستمبر کو اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ طویل علاج کے باوجود انہیں بچایا نہیں جا سکا اور 5 دسمبر کو ان کی موت ہو گئی۔ حالانکہ ان کی موت کے بارے میں کئی قسم کے شبہات برقرار ہیں اور مخالف گروہ اس میں سازش کا اندیشہ جتاتے رہے ہیں۔

دیناکرن دھڑے نے جاری کیا جے للتا کا ویڈیو، ضمنی الیکشن سے ٹھیک پہلے گرم ہوئی سیاست

ویڈیو میں جوس پیتی نظر آ رہی ہیں جے للتا

اپنے حامیوں کے درمیان 'اماں' کے نام سے مشہور جے للتا کی موت کی وجوہات کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن بھی قائم کیا گیا ہے۔ ایسے میں ضمنی انتخاب سے ٹھیک پہلے دیناكرن دھڑے کی جانب سے جاری کیا گیا یہ ویڈیو جے للتا کے انتقال کو لے کر چل رہی سازش کی قیاس آرائیوں پر روک لگانے اور لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جے للتا کا یہ ویڈیو جاری کرنے والے ممبر اسمبلی ایس وترویل کہتے ہیں، 'بہت سے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ یہ ویڈیو کس طرح شوٹ کیا گیا۔ یہ ویڈیو انہیں (جے للتا کو) آئی سی یو سے منتقل کئے جانے کے بعد ششی کلا نے شوٹ کیا تھا۔ میں نے دیناکرن یا ششی کلا سے پوچھے بغیر اس ویڈیو کو جاری کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اے پننيرسیلوم اور ای پلانی سوامی کا دھڑا جے للتا کے انتقال کو لے کر سوال اٹھایا کرتا تھا اور میں نے سازش کی قیاس آرائی کو روک دینے کے لئے یہ ویڈیو جاری کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز