وہیل چیئر نہ ملنے پر ایکسرے کے لئے پاؤں پکڑ گھسیٹتے لے گئی شوہرکو خاتون، چارملازمین معطل

Jun 03, 2017 02:43 PM IST | Updated on: Jun 03, 2017 02:43 PM IST

شیموگہ۔ سرکاری اسپتالوں کے عملہ کی لاپرواہی کی ایک مثال کرناٹک کے شیموگہ کی سرکاری اسپتال میں نظر آئی جہاں وھیل چیئر نہ فراہم کرنے کے سبب ایک خاتون اپنے مریض شوہر کے پیرکھینچتی ہوئی اسے لے جانے پر مجبور ہوئی ـ  اس معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسپتال کی انتظامیہ  نے آج چار ملازمین کو معطل کردیا ہے جن میں تین اسٹاف نرس اور ایک ڈی گروپ کی ملازمہ شامل ہے ـ اسپتال کے ذمہ داروں کی طرف سے لیے گئے اس فیصلہ کی لوگوں نے ستائش کی ہے ـ

دمہ کے مرض میں مبتلا  شیموگہ کے منڈلی محلہ کے رہنے والے امیر صاحب گزشتہ ایک ہفتہ سے شیموگہ کی میگان سرکاری اسپتال میں زیرعلاج ہیں ـ ڈاکٹروں نے امیرصاحب کو مزید علاج کے لیے ایکسرے کی ہدایت دی ـ وھیل چیئر نہ ملنے کی وجہ سے امیر صاحب کی بیوی نے اپنے شوپر کے پیر کھینچتے ہوئے ایکسرے روم  تک لے گئی ـ لیکن اسی درمیان کسی نے اس کی موبائل سے ویڈیو کلپ بنا لی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔  اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کوجب اس کی اطلاع ملی تو سپرنٹنڈنٹ ستیہ نارائن نے اس بات کو ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ اسپتال میں نہ وھیل چیئر کی قلت ہے اور نہ ہی اسٹریچر کی ـ انکا کہنا تھا کہ  اسپتال میں تمام سہولیات موجود ہیں ـ اسٹریچر، وھیل چیئر یا دواؤں کی یہاں کوئی کمی نہیں ہے ۔ اس کے باوجود اس خاتون نے ایسا کیوں کیا اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے ـ

وہیل چیئر نہ ملنے پر ایکسرے کے لئے پاؤں پکڑ گھسیٹتے لے گئی شوہرکو خاتون، چارملازمین معطل

ویڈیو کلپ دیکھ کر شیموگہ کے رکن اسمبلی پرسنّا کمارنے میگان اسپتال پہنچ کرامیر صاحب سے بات چیت کی ۔ مریض نے بتایا کہ ایک ہفتہ سے اس اسپتال میں زیر علاج ہوں ـ ڈاکٹروں نے ایکسرے کرانے کی ہدایت دی تھی ـ کسی نے وھیل چیئر نہیں دیا جس کی وجہ سے میری بیوی خود مجھے پیروں سے کھینچتی ہوئی ایکسرے روم لے گئی ـ اس پر پرسنا کمار نے اسپتال کے عملہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملہ کی مکمل رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت دی ـ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ مریضوں کو پریشانی درپیش نہ ہونے کے لئے ہم نے ایجنسی کے ذریعہ اسپتال میں عملہ کا تقرر کیا ہے اور انہیں لاکھوں روپئے تنخواہیں بھی دے رہے ہیں ـ اس کے باوجود مریضوں کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا تو ہماری تمام کوششیں رائیگاں جائیں گی ـ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز