مسلم نوجوانوں کو انڈسٹری سے جوڑنے کے لئے بنگلورو میں ورکشاپ کا انعقاد

Jan 14, 2017 06:02 PM IST | Updated on: Jan 14, 2017 06:02 PM IST

بنگلورو۔ ریاست کے مسلم نوجوانوں کو انڈسٹری سے جوڑنے اور نئے طور سے انڈسٹری شروع کرنے والوں کو سرکاری اسکیم اور بینک و قوانین کی جانکاری فراہم کرنے کے مقصد سے بنگلورو کے دارالسلام میں ایک ورکشاپ منعقد ہوا ـ مسلم انڈسٹرلسٹس اسوسی ایشن اور سالیڈریٹی یوتھ موومنٹ کے اشتراک سے منعقدہ اس ورکشاپ میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سرکاری افسران، بینک اور انڈسٹری کے ماہرین نے ورکشاپ میں جانکاری فراہم کی ـ کرناٹک کے مختلف علاقوں سے نوجوانوں نے اس ورکشاپ میں شرکت کرکے انڈسٹری کے تعلق سے معلومات حاصل کیں ـ

ورک شاپ میں انڈسٹری کے ماہرین نے نوجوانوں کوتمام بنیادی باریکیوں سے واقف کرایا۔  بتایا کہ آج کل کس طرح نوکریوں کی کمی ہے اور نوکریوں کے مقابلہ وہ کتنا سرمایہ لگا کر کتنا منافع کما سکتے ہیں۔ نوجوانوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ کس کام میں کتنی رقم کی ضرورت ہوگی اور ان  کو اپنا کام شروع کرنے میں کس کس طرح کی سرکاری امداد حاصل ہو سکتی ہے۔ کسی انڈسٹری کو لگانے کے لیے ان کو کن مرحلوں سے گزرنا ہوگا، ا س کی پوری جانکاری دی گئی۔

مسلم نوجوانوں کو انڈسٹری سے جوڑنے کے لئے بنگلورو میں ورکشاپ کا انعقاد

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز