برادران وطن کے بیچ جانے سے پہلے ارکان کو مسلم پرسنل لا کے تعلق سے دی گئی تربیت

Apr 24, 2017 08:34 PM IST | Updated on: Apr 24, 2017 08:34 PM IST

گلبرگہ۔ مسلم پرسنل لا بیداری کے تعلق سے اپنے  ارکان کو تیار کرنے کے لئے جماعت اسلامی ہند شاخ گلبرگہ نے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ایک روزہ ورکشاپ میں مسلم پرسنل لا کے سب سے زیادہ زیر بحث آنے والے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔ ذمہ داران کے مطابق برادران وطن تک بات لے جانے سے قبل ارکان کو پرسنل لا کے تعلق سے آگاہ کرنے کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں یکساں سول کوڈ ، دارالقضا، شرعی پنچایتیں جیسے امور پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا۔

 مقررین نے کہا کہ علیحدگی کا اختیار صرف مرد کو نہیں دیا گیا بلکہ عورت کوبھی اس کی  گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ چونکہ عورت  بنیادی طور پرحساس، جذباتی اور  عجلت میں فیصلہ لینے والی ہوتی ہے  ایسے میں اگرعورت کو بھی  طلاق کا حق دیا جاتا تو خاندانی نظام بکھر جاتا۔ مقررین نے ان اعتراضات کو مستر د کر دیا کہ وراثت میں مسلم خواتین کو  مردوں کے مقابلے کم حصہ ملتا  ہے۔ مقررین کا کہنا ہے کہ منطقی اعتبار سے خواتین کو مردوں کے مقابلے وراثت میں زیادہ حصہ ملتا ہے ۔ چارشادیوں کے تعلق سے اٹھنے والےاعتراضات کا بھی اجلاس میں جواب دیا گیا۔  مقررین کا کہنا ہے کہ  ایک سے زائد شادی میں مصلحت کے ساتھ سماجی تانے بانے کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔

برادران وطن کے بیچ جانے سے پہلے ارکان کو مسلم پرسنل لا کے تعلق سے دی گئی تربیت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز