مون ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، مختلف مسائل پر ہو گا تبادلہ خیال

Jun 14, 2017 03:32 PM IST | Updated on: Jun 14, 2017 03:32 PM IST

واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اس ماہ کے آخر میں ملاقات کریں گے جہاں دونوں رہنماؤں کے مابین دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے اور باہمی سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر بات چیت ہو گی۔ وائٹ ​​ہاؤس نے کل ایک بیان میں بتایا کہ مسٹر مون 29اور30 جون کو اپنے دو روزہ دورے پر امریکہ جائیں گے جہاں وہ مسٹر ٹرمپ سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیاسی، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان میں بتایا گیا کہ مسٹر ٹرمپ اور مسٹر مون اس اجلاس میں شمالی کوریا سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت کریں گے جس میں شمالی کوریا کے نیوکلیائی میزائل کے مسلسل بڑھتے خطرات کا مسئلہ اہم ہوگا۔

مون ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، مختلف مسائل پر ہو گا تبادلہ خیال

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز