جنوبی کوریا کی معزول صدر پارک گوئن گرفتار

Mar 31, 2017 12:06 PM IST | Updated on: Mar 31, 2017 12:06 PM IST

سنگاپور:جنوبی کوریا کی معزول صدر پارک گوئن ہے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عدالت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ محترمہ گوئن پر بدعنوانی اور اقتدار کے غلط استعمال کا الزام تھا اور اسی وجہ سے انہیں صدر کے عہدے سے بھی برخاست کیا گیا تھا۔اس سے پہلے سیول سنٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے رشوت لینے، اختیارات کا غلط استعمال کرنے، طاقت کا غلط استعمال اور خفیہ سرکاری معلومات لیک کرنے کے الزام میں ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔

محترمہ گوئن کو 20 دن کی حراست میں رکھا جا سکتا ہے جہاں ان سے ان پر لگے الزامات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ محترمہ گوئن کو گزشتہ ماہ صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اگر وہ ان معاملات میں قصوروار قرار دی جاتی ہیں، تو 10 سال سزا کا قانون ہے۔

جنوبی کوریا کی معزول صدر پارک گوئن گرفتار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز