Live Results Assembly Elections 2018

اے ایم یو ویمنس کالج میں اسپورٹس ویک کی اختتامی تقریب میں انعامات کی تقسیم

پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے کہا کہ کھیل محض میڈل حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں ،بلکہ کھیلوں میں شرکت سے فٹنس لیول کو اونچا اٹھایا جا سکتا ہے۔

Oct 11, 2018 06:49 PM IST | Updated on: Oct 11, 2018 06:49 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خاں کے یومِ پیدائش کی تقریبات کے تحت اے ایم یو کے ویمنس کالج کیمپس میں ’’ اسپورٹس ویک‘‘ کے اختتام پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ’کھو کھو‘ کے فائنل مقابلہ کی فاتح ایس این ہال اور ہارنے والی ویمنس کالج کی ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔اس موقع پرپروفیسر برج بھوشن سنگھ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ڈاکٹر رضیہ رضوی نے مہمانان اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف پیش کیا۔

استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے کہا کہ کھیل محض میڈل حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں ،بلکہ کھیلوں میں شرکت سے فٹنس لیول کو اونچا اٹھایا جا سکتا ہے۔ اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کالج میں کھیلوں سے متعلق بنیادی سہولیات فراہم کرائی ہیں ، جس کے سبب کالج کی طالبات میںکھیل اور فٹنس کے تئیں دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔

اے ایم یو ویمنس کالج میں اسپورٹس ویک کی اختتامی تقریب میں انعامات کی تقسیم

اے ایم یو ویمنس کالج میں اسپورٹس ویک کی اختتامی تقریب میں انعامات کی تقسیم

پروفیسر برج بھوشن سنگھ نے اپنی تقریر میں کہا کہ انسان اگر جسمانی ورزش نہیں کرتا تو وہ قیمتی دوائیوں اور اچھی غذا سے بھی صحت حاصل نہیں کر سکتا۔انھوں نے کہا کہ رائیٹ ٹو ایجوکیشن کی طرح رائیٹ ٹو فزیکل ایجوکیشن پر بھی عمل کیا جانا چاہیے ، تاکہ ہر بچہ کو کھیل کے میدان تک لایا جا سکے۔تازہ تحقیق نے یہ واضح کر دیا ہے کہ روزانہ ایکسر سائز کرنے والے لوگ بیماریوں سے دور رہتے ہیں۔

سینئر سیکنڈری اسکول اے ایم یو،سٹی گرلس ہائی اسکول، ایس این ہال، عبداللہ ہال اور ویمنس کالج کی ٹیموں نے کھیلوں میں حصہ لیا تھا ، جس میں ایس این ہال کی ٹیم نے ویمنس کالج کی ٹیم کو شکست دے کر جیت کا پرچم لہرایا۔ایس این ہال کی میناکشی رانی کو سب سے اچھی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔اودے ویر سنگھ،ہرندر سنگھ اور ریتو گوڑ نے ریفری کے فرائض انجام دیے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز