شہرہ آفاق سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ کا 76 سال کی عمر میں انتقال

Mar 14, 2018 10:48 AM IST | Updated on: Mar 14, 2018 11:00 AM IST

لندن۔شہرہ آفاق سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ کا آج انتقال ہو گیا، وہ 76 سال کے تھے۔

برطانوی پریس ایسوسی ایشن نے ان کے خاندان کے ترجمان کے حوالہ سے آج یہ اطلاع دی۔عالمی شہرت یافتہ سائنسدان 8 جنوری 1942 میں برطانوی شہر آکسفورڈ میں پیدا ہوئے۔ 963 میں ہاکنگ موٹور نیورون بیماری کا شکارہوئے، جس کی وجہ سے نہ تو وہ حرکت کرسکتے تھے اورنہ ہی بول سکتے تھے لیکن وہ دماغی طورپرصحت مند تھے۔

شہرہ آفاق سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ کا 76 سال کی عمر میں انتقال

عالمی شہرت یافتہ سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کا آج انتقال ہو گیا۔

1988 میں اپنی تصنیف ’’اے بریف ہسٹری آف ٹائم‘‘ سے ساری دنیا میں مقبولیت حاصل کی اور بیسویں صدی میں آئن اسٹائن کے بعد دوسرے مقبول ترین سائنسدان کا اعزاز حاصل کیا۔

ہاکنگ نے ایک چیلنج دنیائے طبیعیات کو بھی دیا۔ انہوں نے وقت کے سفرسے روکنے کے لیے قوانین طبیعیات کی طرف سے ایک “نظریہ تحفظ تقویم” پیش کیا تھا تاکہ تاریخ کو مورخوں کی دخل اندازی سے بچایا جا سکے جبکہ وہ شخص جس نے اپنے آپ کو ’بلیک ہول‘ اور’ ٹائم مشین‘ سے متعلق ریاضی کی موٹی موٹی فارمولیشن سے سب سے زیادہ ممتاز کیا ہے وہ ماہر کونیات اسٹیفن ہاکنگ ہے۔

دوسری جانب گزشتہ برس برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے اسٹیفن ہاکنگ کے 1966میں کیے گئے پی ایچ ڈی کا مقالہ جاری کیا گیا جس نے چند ہی دن میں مطالعہ کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز