سویڈن میں ہندوستانی سفارت خانہ کے نزدیک ٹرک نے بھیڑ کو کچلا ، 3 کی موت ، دہشت گردانہ حملہ کا خدشہ

Apr 07, 2017 08:28 PM IST | Updated on: Apr 07, 2017 08:28 PM IST

اسٹاک ہوم : سویڈن کے اسٹاک ہوم میں ہندوستانی سفارت خانہ کے نزدیک ایک ٹرک جنرل اسٹور میں گھس گیا ، جس میں 3 لوگوں کی موت کی خبر ہے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اگرچہ ہندوستانی سفارت خانہ نے بیان جاری کر کے کہا ہے کہ وہاں تمام لوگ محفوظ ہیں۔ سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن نے 'دہشت گرد واقعہ کے خدشات سے انکار نہیں کیا ہے۔

سویڈن کی میڈیا کے مطابق مرکزی اسٹاک ہوم میں ایک بے قابو کار نے پہلے پیدل مسافروں کو کچلا اور پھر آس پاس کے لوگوں پر فائرنگ کی۔ ہندوستانی سفارت خانہ تک میں بھی فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔

سویڈن میں ہندوستانی سفارت خانہ کے نزدیک ٹرک نے بھیڑ کو کچلا ، 3 کی موت ، دہشت گردانہ حملہ کا خدشہ

خیال رہے کہ گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر بھی اسی طرح کا ایک دہشت گردانہ حملہ دیکھنے کو ملا تھا۔ دہشت گرد نے ٹرک کے ذریعے حملہ کر کے لوگوں کو کچل دیا تھا، جس میں 12 افراد کی موت ہو گئی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز