بنگلہ دیش میں صوفی عالم دین کا گولی مار کر قتل

Mar 14, 2017 09:43 PM IST | Updated on: Mar 14, 2017 09:43 PM IST

ڈھاکہ۔ شمالی بنگلہ دیش میں ایک صوفی عالم دین اور ان کے گھر میں رہنے والی ایک نوکرانی کو چند نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ فرہاد حسین چودھری (55) اور ان کی نابالغ نوکرانی کو راجدھانی ڈھاکہ سے 350 کلومیٹر دور شمالی دیناج پور ضلع میں واقع ان کی رہائش گاہ پر کل گولی مار دی گئی۔ سنی مسلم اکثریت والے ملک میں روشن خیال کارکنوں، اقلیتی فرقہ اور دیگر مذہبی گروپوں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔

مقامی پولیس سربراہ آرزو محمد نے رائٹر سے کہا ’قاتل کی شناخت نہیں ہوپائی ہے‘۔ حالانکہ انہوں نے اس واقعہ میں دہشت گردوں سے کوئی تعلق ہونے سے انکار کیا ہے۔ اس حملے کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔

بنگلہ دیش میں صوفی عالم دین کا گولی مار کر قتل

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز