افغانستان میں خودکش حملہ، 13 افراد ہلاک، 18 زخمی، طالبان نے لی حملہ کی ذمہ داری

Aug 28, 2017 09:12 AM IST | Updated on: Aug 28, 2017 09:12 AM IST

کابل۔  افغانستان کے جنوبی ہلمند صوبہ کے ضلع ناوا میں ہوئے ایک خودکش بم حملے میں 13 افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمرزواک نے بتایا کہ ’افغان نیشنل آرمی کا وفد صوبے کے ضلع نوا کی ایک چھوٹی مارکیٹ سے گزر رہا تھا کہ خودکش بمبار نے بارود سے بھری ہوئی کار کو اڑا دی‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد میں فوجیوں کے علاوہ عام افراد بھی شامل ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

جائے وقوعہ کے قریب ہسپتال میں کام کرنے والے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 15 لاشوں کو ہسپتال لایا گیا ہے اور 19 دیگر زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’ہلاک افراد میں اکثریت افغان فوجیوں کی ہے اور زخمیوں میں اکثریت عام افراد کی ہے‘۔ طالبان کی جانب سے صحافیوں کو واٹس اپ کےذریعے بھیجے پیغام میں واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

افغانستان میں خودکش حملہ، 13 افراد ہلاک، 18 زخمی، طالبان نے لی حملہ کی ذمہ داری

file photo

واضح رہے کہ ہلمند میں 23 اگست کو طالبان کے ایک خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ رواں سال جون میں کابل میں کاربم دھماکے میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی خونریز کاررائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز