افغانستان : کابل میں عراقی سفارت خانہ کے قریب خودکش حملہ

Jul 31, 2017 06:59 PM IST | Updated on: Jul 31, 2017 06:59 PM IST

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج ہوئے ایک فدائی حملے کے بعد عراقی سفارت خانے اور ایک پولس کمپلکس کے قریب بندوق برداروں اور افغان سیکورٹی دستوں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ حکام نےبتایا کہ حملے کا ہدف فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ لیکن موقع پر موجود پولس کا کہنا ہے کہ اس کا امکان ہے کہ حملہ آور سفارت خانہ میں چھپنے کے لئے گھسے تھے۔

انہوں نےبتایا کہ حملے میں پانچ دہشت گردوں کے شامل ہونے کا اندیشہ ہے لیکن ابھی تک جانی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوئی ہے۔

افغانستان : کابل میں عراقی سفارت خانہ کے قریب خودکش حملہ

file photo

واضح رہے کہ ایک ہفتہ پہلے کابل میں ایک فدائی حملے میں 35 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ دریں اثنا اسلامک اسٹیٹ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔اعماق نیوز ایجنسی نےبتایا کہ کابل کے عراقی سفارت خانے پر اسی کے جنگجوؤں نے حملہ کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز