افغانستان میں بینک کے باہر خود کش حملہ: 29 افراد ہلاک

Jun 22, 2017 04:29 PM IST | Updated on: Jun 22, 2017 04:40 PM IST

کابل۔ افغانستان کے ہیلمنڈ صوبے کے دارالحکومت لشکر گاہ میں خودکش حملے کی خبر ہے۔ یہاں نیو کابل بینک کی ایک شاخ کے باہر دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ مقامی خبروں کے مطابق کم از کم 29 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ تقریبا 50 سے زیادہ شدید زخمی ہیں۔

ایک سرکاری ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی کار سے خود کش حملہ کیا گیا۔ اگرچہ طالبان یا کسی دوسری دہشت گرد تنظیم نے اب تک حملوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق واقعہ دوپہر 12 بجے کا ہے۔ مقامی رپورٹوں کے مطابق واقعہ کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ حادثے کے بعد یہاں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔

افغانستان میں بینک کے باہر خود کش حملہ: 29 افراد ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز