Live Results Assembly Elections 2018

مسجد حرام میں ذہنی طور پر مریض شخص کا اقدام خود سوزی

دبئی۔ مسجد حرام کے سکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ دیر شب کو مسجد حرام میں کعبہ شریف کے پاس ایک ذہنی طورپر مریض شخص نے خود سوزی کی کوشش کی ، مگر اس سے پہلے ہی اس کو سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ۔

Feb 08, 2017 08:44 AM IST | Updated on: Feb 08, 2017 08:44 AM IST

دبئی۔ مسجد حرام کے سکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ دیر شب کو مسجد حرام میں کعبہ شریف کے پاس ایک ذہنی طورپر مریض شخص نے خود سوزی کی کوشش کی ، مگر اس سے پہلے ہی اس کو سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ۔ مقامی اخبار الریاض اور العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسجد حرام کے خصوصی سکیورٹی دستہ کے ترجمان سامح السلمی نے بتایا کہ سوموار کو رات گیارہ بجے پولس نے کعبہ کے مطاف سے ایک شخص کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ پٹرول چھڑک کر خود سوزی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم سکیورٹی حکام نے بروقت کارروائی کرکے اسے خود سوزی کرنے سے روک دیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خود سوزی کرنے والے شخص کی عمر تقریبا 40 سال ہے اور وہ نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے۔ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اسے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی ایک ویڈیو کلپ میں سکیورٹی اہلکاروں کو ایک شخص کو بھیڑ کے درمیان مسجد سے دھکیل باہر نکالتے دکھایا گیا ہے، تاہم، اس کلپ کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔

مسجد حرام میں ذہنی طور پر مریض شخص کا اقدام خود سوزی

تصویر، العربیہ ڈاٹ نیٹ

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز