عورتوں کے بھیس میں آئے خودکش بمبار نے بے گھروں کے کیمپ میں 14 کو مار ڈالا

Jul 03, 2017 08:23 PM IST | Updated on: Jul 03, 2017 08:23 PM IST

بغداد۔  برقعہ پوش عورت کے بھیس میں ایک خودکش بمبار نے عراقی راجدھانی بغداد میں بے گھر افراد کے کیمپ میں گھس کر 14 افراد کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا ہے۔ دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے جنگجووں نے اس حملہ کی ذمہ داری لی ہے جن پر عراق اور پڑوسی شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ حملوں کا رروزبروز دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ’کیلو ۔ 60‘ نامی کیمپ میں فراط کی وادی سے مسلم علاقوں سے جبراً نکالے گئے لوگ مقیم تھے۔

جنگجووں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ عراقی فوجی چوکی کو نشانہ بنارہے تھے۔

عورتوں کے بھیس میں آئے خودکش بمبار نے بے گھروں کے کیمپ میں 14 کو مار ڈالا

فائل فوٹو، رائٹرز

کٹر گروپ نے عراقی راجدھانی میں واقع اپنی راجدھانی موصل کو کھودیا ہے جبکہ شام میں اس کی راجدھانی رقہ سرحد پار اس کے قبضہ والے باقی تمام علاقہ سے الگ تھلگ ہوچکی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز