یمن میں خود کش حملہ، 11 افراد ہلاک

Mar 28, 2017 05:15 PM IST | Updated on: Mar 28, 2017 05:15 PM IST

عدن۔  جنوبی یمن میں القاعدہ کے مشتبہ دہشت گردوں نے ایک مقامی سرکاری احاطے میں خود کش حملے کے علاوہ فائرنگ کی جس میں کم از کم 11 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یمن کے سرکاری میڈیا نے ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔ سرکاری میڈیا نے بتایا کہ الهوتا میں سکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ایک منی بس کو سرکاری احاطے میں لے جانے والے خودکش بمبار کو روکنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے منی بس پر گولیاں چلائیں جس کے بعد فوج کی وردی میں آئے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

اس حملے میں تمام دہشت گردوں کے علاوہ چھ سیکورٹی فورسز بھی مارے گئے ہیں۔ ایک سیکورٹی افسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پوزیشن اب کنٹرول میں ہے۔ اس حملے کے بعد ’انصار-الشریعت‘ نامی القاعدہ کے مقامی گروپ نے علاقے میں ہونے والے حملے میں بہت سے لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

یمن میں خود کش حملہ، 11 افراد ہلاک

فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز