Live Results Assembly Elections 2018

سنیل چھتری نے اپنے 100 ویں میچ میں دو گول داغے، ٹیم انڈیا 0-3 سے کامیاب 

ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری نے اپنے 100 ویں میچ میں دو گول داغے، جس سے ہندوستان نے انٹر کانٹینیٹل کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں پیر کو کینیا کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ یقینی کرلی.

Jun 05, 2018 12:11 AM IST | Updated on: Jun 05, 2018 12:15 AM IST

 ہندوستانی فٹبال ٹیم کے کپتان سنیل چھتری نے اپنے 100 ویں میچ میں دو گول داغے، جس سے ہندوستان نے انٹر کانٹینیٹل کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں پیر کو کینیا کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ یقینی کرلی.

ہندوستان کی ٹیم اس جیت سے دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ 6 پوائنٹ حاصل کرکے ٹاپ پر ہے. کینیا نے دو میچوں میں ایک شکست اور ایک جیت سے تین پوائنٹ ہیں اور وہ دوسرے مقام پر ہے.

سنیل چھتری نے اپنے 100 ویں میچ میں دو گول داغے، ٹیم انڈیا 0-3 سے کامیاب 

میچ کی شروعات تیز بارش کے درمیان ہوئی اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا. ہندوستان کی طرف سے پہلی اچھی کوشش ساتویں منٹ میں ادانتا سنگھ نے کی. وہ بائیں طرف سے آگے بڑھے، لیکن باکس کے اندر ان کا کراس کافی سست رہا. جسے مخالف گول کیپر پیٹرک نے آسانی سے اپنے قبضے میں لے لیا.

کینیا نے اس کے بعد پلٹ وار کیا. لیکن گول نہیں بناسکے. ہندوستان کو 14 ویں منٹ میں فری کک ملا لیکن ابرودھ تھاپا نے اسے سیدھے متاسی کے ہاتھوں میں دے دیا.
Loading...

دلچسپ میچ میں سنیل چھتری نے 68 ویں منٹ میں گول کرکے میزبان ٹیم کو 0-1 سے آگے کردیا. یہ چھتری کا 60 واں بین الاقوامی گول تھا.

اس کے بعد جے جے لال پیکھلوا نے گول کیا اور ہندوستان کی سبقت 0-2 کی ہوگئی. سنیل چھتری نے اس کے بعد انجری ٹائم کے پہلے منٹ میں ایک اور گول کرکے ہندوستان کی 0-3 کی جیت کو یقینی بنادیا.

واضح رہے کہ سنیل چھیتری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ان سبھی لوگوں کو، جن کو ہندوستانی فٹبال  سے امیدیں ختم ہوگئی ہیں، یا کوئی امید ہی نہیں ہے، ان سبھی سے ہم اسٹیڈیم آنے کی گزارش کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر مذاق اڑانا یا تنقید کرنا زیادہ دلچسپ نہیں ہے، اسٹیڈیم آکر ہم پر چلّائیے۔ کینیا کے خلاف سنیل چھیتری بھارت کی جرسی میں اپنا 100 واں میچ بھی کھیلیں گے۔ وہ ہندوستان کے لئے 100 میچ کھیلنے والے دوسرے فٹبال کھلاڑی ہیں۔ چھیتری سے قبل سابق کپتان بائچنگ بھوٹیا نے اپنے ملک کے لئے 100 میچ کھیلے تھے۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز