بھگوان مت بنو: سنیل گروور نے کپِل شرما سے کہا

Mar 21, 2017 09:20 PM IST | Updated on: Mar 21, 2017 09:20 PM IST

نئی دہلی۔  اپنے اور کامیڈی شو کے میزبان کپِل شرما کے درمیان جھگڑے میں خاموشی توڑتے ہوئے ادا کار سنیل گروور نے ان سے کہا ’’بھگوان مت بنو‘‘۔ سنیل گروور نے سوشل میڈیا پر کہا ’’تم بہت اچھے مزاح نگار ہو اور اپنے میدان میں سب سے بہتر ہو۔ مگربھگوان نہ بنو‘‘۔ اداکار جنہوں نے کپِل شرما کی جانب سے برا بھلا سننے کے بعد ’’کپِل شرما شو‘‘ چھوڑ دیا تھا کہا ہے کہ ’’کپِل کے ساتھ کام کرکے انہوں نے بہت کچھ سیکھا مگر انہیں انسانوں کی عزت کرنا سیکھنا چاہیے۔ ’’بھائی جی ۔ہاں !تم نے میرا بڑا دل دُکھایا ہے۔ میں نے تمہارے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھا۔ صرف ایک مشورہ دوں گا۔ جانوروں کے علاوہ انسانوں کا بھی احترام کرنا سیکھو۔ ہر کسی کو تمہاری جتنی کامیابی نہیں ملتی۔ ہر کوئی اتنا لائق بھی نہیں ہوتا جیسا کہ تم ہو۔ لیکن اگر سب کے اندر اتنی ہی صلاحیت ہوتی تو تمہاری قدر کون کرتا۔ اس لئے ان لوگوں کے وجود کا احترام کرو اگر کوئی تمہاری غلطی سدھارے تو اسے بھلا برا مت کہو۔

گروور نے کہا ’’مجھے یہ بتانے کا شکریہ کہ یہ تمہارا شو ہے۔ تمہارے پاس کسی کو بھی نکال باہر کرنے کا اختیار ہے۔ آپ اپنا خیال رکھتے ہیں۔ تمہیں اور زیادہ کامیابی اور شہرت کی دعا کرتا ہوں۔ میلبورن سے واپسی پر دونوں کی جہاز کے سفر کے دوران تکرار ہوگئی تھی جس میں کپِل نے سنیل کو برا بھلا کہا اور ہاتھ بھی اٹھایا جس کے بعد گروور نے شو چھوڑ دیا۔ قبل ازیں کپِل نے اس واقعہ کے بارے میں اپنے فیس بک پیج پر لکھا تھا اور دعوی کیا تھا کہ یہ جھگڑا اچھے کام کے لئے تھا۔

بھگوان مت بنو: سنیل گروور نے کپِل شرما سے کہا

کپِل نے گروور کو کہا ’’پاجی (سنیل گروور) ساری اگر میں نے آپ کو غیر ارادی طور سے دکھ دیا ہو تو آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں آپ سے کتنا پیار کرتا ہوں ۔ میں بھی پریشان ہوں۔ میرے دل میں آپ کے لیے پیارا ور احترام ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز