رام گوپال ورما کو سنی لیون نے ویڈیو پوسٹ کر کے دیا کرارا جواب

Mar 10, 2017 12:37 PM IST | Updated on: Mar 10, 2017 12:37 PM IST

ممبئی : عالمی یوم خواتین پر رام گوپال ورما نے سنی لیون کو لے کر متنازع ٹویٹ کیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وہیں اب خود سنی لیون نے بھی ویڈیو پوسٹ کر کے رام گوپال ورما کو کرارا جواب دیا ہے۔

خیال رہے کہ رام گوپال ورما نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر کئی متنازع ٹویٹ کئے تھے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کیا کہ میں چاہتا ہوں کہ دنیا کی ہر عورت مردوں کو اتنی ہی خوشی دے، جتنی سنی لیون دیتی ہیں۔ اس ٹویٹ کے لئے رام گوپال ورما کی سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی گئی۔ ان کے اس ٹویٹ کے بعد گوا میں ان کے خلاف کیس درج کروایا گیا ہے، یہ کیس کارکن وشاكھا مهامبرے نے درج کروایا ہے۔

رام گوپال ورما کو سنی لیون نے ویڈیو پوسٹ کر کے دیا کرارا جواب

ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو میں سنی لیون نے اصلی تبدیلی کے لئے الفاظ کو سوچ سمجھ کر منتخب کرنے کا مشورہ دیا۔

وہیں رامو کے خلاف این سی پی نے بھی اپنی رائے درج کرواتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ورما نے معافی نہیں مانگی تو ان کے خلاف 'جوتے مارو تحریک چلائی جائے گی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز