سلمان خان کو انتہائی خوش اخلاق انسان مانتی ہیں سنی لیون

Jun 28, 2017 06:02 PM IST | Updated on: Jun 28, 2017 06:02 PM IST

ممبئی: سنی لیون سلمان خان کو بے حد خوش اخلاق انسان مانتی ہے۔ فلم انڈسٹری میں انٹری سے پہلے سنی ریالٹي شو ’بگ باس‘ میں نظر آئی تھیں جس کے میزبان سلمان خان تھے۔ اب وہ راجیو والیہ کی رومانٹک فلم ’تیرا انتظار‘ میں سلمان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

سنی لیون نے کہا ہے کہ سلمان کا رویہ ان کے ساتھ ہمیشہ انتہائی خوش اخلاق اور دوستانہ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہمیشہ ان کی تعریف کرتی ہیں۔ سنی نے کہا، "میں سلمان سے کئی بار ملی ہوں، ارباز کے ساتھ بھی کافی ٹائم گزارا ہے۔مجھے معلوم ہے کہ ارباز اور ان کے خاندان کے لوگ بہت اچھے ہیں۔

سلمان خان کو انتہائی خوش اخلاق انسان مانتی ہیں سنی لیون

شاہ رخ خان کی فلم 'رئیس' اور سوناکشی سنہا کی فلم 'نور' میں مہمان کردار کے طور پر کام کرنے کے بعد سنی ابھی اجے دیوگن-عمران ہاشمی کی فلم 'بادشاهو' کے ایک گانے میں وہ عمران ہاشمی کے ساتھ رقص کرتی نظر آئیں گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز