جموں و کشمیر کے سنیما گھروں میں باہر کا کھانا لے جانے پر لگی روک

جموں و کشمیر میں اب فلم دیکھنے جانے والے اپنے ساتھ کھانا نہیں لے جا سکیں گے ۔

Aug 10, 2018 05:26 PM IST | Updated on: Aug 10, 2018 05:26 PM IST

جموں و کشمیر میں اب فلم دیکھنے جانے والے اپنے ساتھ کھانا نہیں لے جا سکیں  گے ۔ سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگادی ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ فلم دیکھنے کیلئے آنے والے افراد اپنے ساتھ کھانا لا سکتے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق ملٹی پلیکس ایسوسی ایشن کی جانب سے ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا تھا ، جس میں فلم دیکھنے والوں کو سنیما گھروں میں کھانا لانے کی رعایت دید گئی تھی ۔ ملٹی پلیکس ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر اس حکم کو مان لیا جائے تو یہ معلوم کرنا انتہائی مشکل ہوجائے گا کہ ناظرین اپنے ساتھ کیا لے کر جارہے ہیں ، جس کی وجہ سے سیکورٹی کا بھی سنگین خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

جموں و کشمیر کے سنیما گھروں میں باہر کا کھانا لے جانے پر لگی روک

علامتی تصویر

سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے ایسوسی ایشن نے معاملہ میں جلد ہی مداخلت کرنے کی اپیل کی تھی ۔ سپریم کورٹ نے دونوں فریقوں کی دلیل سننے کے بعد اب جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے فیصلہ پر روک لگادی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز