زیادہ تر امریکی خواجہ سراؤں کو فوج میں خدمت کا موقع دیے جانے کے حامی: سروے

Jul 29, 2017 03:10 PM IST | Updated on: Jul 29, 2017 03:10 PM IST

نیویارک۔  امریکہ میں آج جاری ہونے والے ایک خصوصی سروے کے مطابق زیادہ تر امریکیوں کا خیال ہے کہ فوج میں خواجہ سراؤں کو خدمت کرنے کا موقع دینا چاہئے۔ رائٹرز / اپسوس کی جانب سے 26 سے 28 جولائی کے درمیان کرائے گئے سروے کے مطابق ملک میں بڑی تعداد میں لوگ اس ہفتے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے خواجہ سراؤں کو فوج میں خدمات دینے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف ہیں۔

سروے کے مطابق 58 فیصد لوگ اس بات سے متفق ہیں کہ خواجہ سراؤں کو فوج میں خدمت کرنے کا موقع ملنا چاہئے۔ وہیں 27 فیصد لوگ اس کی مخالفت اور مسٹر ٹرمپ کی حمایت میں ہیں اور دیگر نے ’پتہ نہیں‘ کو اختیار کیا۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ امریکی فوج میں خواجہ سرا کسی بھی شعبے میں خدمت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کو بھرتی کرنے سے طبی دباؤ بہت بڑھے گا۔ اس طرح انہوں نے اپنے پیشرو صدر براک اوباما کی طرف سے اس سلسلے میں گزشتہ سال کئے گئے فیصلے کو الٹ دیا تھا۔

زیادہ تر امریکی خواجہ سراؤں کو فوج میں خدمت کا موقع دیے جانے کے حامی: سروے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز