پڑوسی ملکوں میں سب سے اہم بنگلہ دیش: سشما سوراج

ڈھاکہ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ ہندستان کے پڑوسی ملکوں میں بنگلہ دیش سب سے اہم ہے اور اس کے ساتھ دوطرفہ رشتوں میں تیزی سے مضبوطی آرہی ہے ۔

Oct 24, 2017 09:31 AM IST | Updated on: Oct 24, 2017 01:23 PM IST

ڈھاکہ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ ہندستان کے پڑوسی ملکوں میں بنگلہ دیش سب سے اہم ہے اور اس کے ساتھ دوطرفہ رشتوں میں تیزی سے مضبوطی آرہی ہے ۔ بنگلہ دیش کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈھاکہ میں ہندستانی ہائی کمیشن کے نئے دفترکا افتتاح کرتے ہوئے محترمہ سوراج نے کہا کہ ہندوستان پڑوس کو ترجیح دینے کی پالیسی پر عمل کررہا ہے اور پڑوسی ملکوں میں بنگلہ دیش سب سے اہم ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رشتے اسٹریٹجک شراکت داری سے کہیں آگے بڑھ چکے ہیں ۔ ڈھاکہ کے بریدھارا سفارتی علاقہ میں ہندستانی ہائی کمیشن کے نئے دفتر کی تعمیر پانچ ایکڑ زمین پر کی گئی ہے ۔ وزیر خارجہ نے آٹھ کروڑ 70لاکھ ڈالر کے ہندستانی فنڈ والے 15ترقیاتی پروجکٹوں کا بھی افتتاح کیا ۔ اس سے قبل کل انھوں نے اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب اے ایچ محمود علی کے ساتھ چوتھے مشترکہ صلاحکار کمیشن کی میٹنگ کی اور دوطرفہ تعلقات کے سبھی پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

پڑوسی ملکوں میں سب سے اہم بنگلہ دیش: سشما سوراج

انھوں نے کہا کہ ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب بھی کچھ مسائل ہیں ۔ انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک ایمانداری کے ساتھ انکا حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز