اقوام متحدہ میں پاکستان پر سشما کے حملہ کو چینی ذرائع ابلاغ نے بتایا تکبر سے بھرا

Sep 26, 2017 11:51 AM IST | Updated on: Sep 26, 2017 11:51 AM IST

نئی دہلی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف سشما سوراج کے تیکھے حملے کو چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے 'تکبر بھرا' بتایا ہے۔ لیکن یہ بھی اعتراف کیا کہ دہشت گردی پاکستان میں ہے۔ گلوبل ٹائمز کے اداریہ میں کہا گیا ہے، 'پاکستان میں دہشت گردی ہے۔ لیکن دہشت گردی کی حمایت کرنا کیا ملک کی قومی پالیسی ہو سکتی ہے؟ دہشت گردی کی برآمد کے ذریعے پاکستان کون فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ پیسہ یا اعزاز؟

بتا دیں کہ سشما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں دونوں ممالک کو آزادی ملنے کے بعد سے ہندوستان کی کامیابیوں کا پاکستان سے موازنہ کیا تھا اور دہشت گردی کے مسئلے پر بھی پاکستان کو آڑے ہاتھ لیا تھا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان پر سشما کے حملہ کو چینی ذرائع ابلاغ  نے بتایا تکبر سے بھرا

سشما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں دونوں ممالک کو آزادی ملنے کے بعد سے ہندوستان کی کامیابیوں کا پاکستان سے موازنہ کیا تھا اور دہشت گردی کے مسئلے پر بھی پاکستان کو آڑے ہاتھ لیا تھا۔

اس سے پہلے، جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے پاکستان کو دہشت گردی کے مسئلے پر جم کر لتاڑ لگائی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے سائنسی اور تکنیکی ادارے قائم کئے جس پر دنیا کو فخر ہے۔ لیکن پاکستان نے دنیا اور اپنے لوگوں کو دہشت گردی کے علاوہ اور کیا دیا؟

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز