ایوریسٹ پر چڑھنے کی تیاری کے دوران سوئس کوہ پیما ہلاک

Apr 30, 2017 08:08 PM IST | Updated on: Apr 30, 2017 08:08 PM IST

کاٹھمنڈو: دنیا کی بلندترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ پر چڑھنے کی تیاری کے دوران نیپال کے ایوریسٹ خطے میں ایک تجربہ کار سوئس کوہ پیما اوئلی اسٹیک کی آج پہاڑ سے گر کر موت ہوگئی۔ اسٹیک کی مہم کا انتظام کرنے والی کمپنی ’سیون سمٹس ٹریکس‘ کے منگما شیرپا نے بتایا کہ 40 سالہ کوہ پیما کی ایوریسٹ خطے میں کم بلندی والی چھوٹی چوٹی ماؤنٹ نپتسے سے پھسلنے سے موت ہوگئی۔

اسٹیک ویسٹ رج روٹ کے ذریعہ ایوریسٹ پر چڑھنے کی تیار میں تھے۔ وہ مئی میں دنیا کی چوتھی سب سے اونچی چوٹی لاوتسے تک چڑھنے والے تھے جس کی بلندی 8516 میٹر (سمندری سطح سے 27940 فٹ اوپر) ہے۔ شیرپا نے رائٹر کو بتایا کہ ’ان کی لاش برآمد کرلی گئی ہے اور اسے کاٹھمنڈو لائی جا رہی ہے‘۔

ایوریسٹ پر چڑھنے کی تیاری کے دوران سوئس کوہ پیما ہلاک

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز