نواز شریف کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد۔ پاکستان کے وزیر اعظم دفتر نے امور خارجہ پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی کو آج ان کے عہدہ سے ہٹانے کا حکم جاری کیا۔

Apr 29, 2017 08:02 PM IST | Updated on: Apr 29, 2017 08:02 PM IST

اسلام آباد۔ پاکستان کے وزیر اعظم دفتر نے امور خارجہ پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی کو آج ان کے عہدہ سے ہٹانے کا حکم جاری کیا۔ پاکستانی روزنامہ ڈان کے مطابق وزیر اعظم دفتر کی طرف سے مسٹرفاطمی کو ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ اخبار نے تاہم دعوی کیا ہے کہ ڈان لیکس معاملے میں فاطمی کے مبینہ رول کی وجہ سے انہیں ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈان لیکس کا معاملہ گذشتہ سال چھ اکتوبر کو سامنے آیا تھا جب ڈان اخبار نے ملک کی سلامتی سے متعلق ایک اہم میٹنگ کی خبر شائع کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ملک کی جمہوری قیادت نے فوج کو آگاہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے دہشت گردوں اور ان کے رہنماوں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو پاکستان بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ پڑ جائے گا۔

نواز شریف کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف: گیٹی امیجیز

اس میٹنگ کی خبر سامنے آنے کے بعد ملک کے وزیر اطلاعات پرویز رشید کو برخاست کردیا گیا تھا کیوں کہ حکومت کو لگا کہ مسٹر رشید کو اس خبر کو شائع ہونے سے روکنا چاہئے تھا۔ معاملے کی انکوائری کے لئے حکومت پاکستان نے گذشتہ سال نومبر میں ایک کمیٹی بنائی تھی جس میں پاکستان میں سرگرم تنظیموں کے معاملے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایک اعلی سطحی سول فوجی میٹنگ کے بارے میں جانکاری دی گئی تھی ۔ وزیر اعظم دفتر میں ابتدا میں تو اس خبر کو مسترد کردیا گیا تھا لیکن فوج نے میٹنگ کی تفصیل کا انکشاف کرنے میں شامل لوگوں کی شناخت کرکے معاملے کی انکوائری کرنے کا دباو بنایا تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز