جب تک اسد اقتدار میں ہے، شام کبھی محفوظ اور مستحکم نہیں ہو سکتا: امریکہ

May 16, 2017 04:49 PM IST | Updated on: May 16, 2017 04:49 PM IST

واشنگٹن۔ امریکہ نے شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کی بد اخلاقی اور شر انگیزی کے ایک نئی سطح تک گر جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب تک بشار الاسد اقتدار میں ہے، اس وقت تک شام میں استحکام نہیں آ سکتا۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری سین اسپائسر نے ایک کانفرنس میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا خیال ہے کہ شام کے قومی مستقبل کا فیصلہ شام کے عوام کی طرف سے ایک آزاد، قابل اعتماد اور شفاف طریقے سے کیا جانا چاہئے، اگرچہ ہمارا یہ بھی ماننا ہے کہ ایک آزاد عمل میں شامی لوگوں کی طرف سے اسد کی قیادت میں رہنے کا متبادل اختیار کیا جانا ناقابل تصور ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسد اقتدار میں ہے، شام کبھی محفوظ اور مستحکم نہیں ہو گا۔ اسد حکومت بد اخلاقی کی ایک نئی سطح تک گر گئی ہے اور اس نے روس اور ایران کی غیر مشروط حمایت کے ساتھ ایسا کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ امریکہ جنیوا میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں جاری سیاسی عمل کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ روس اور ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے، تاکہ مستحکم اور متحد شام کے لئے حل نکالا جا سکے۔

جب تک اسد اقتدار میں ہے، شام کبھی محفوظ اور مستحکم نہیں ہو سکتا: امریکہ

شام کے صدر بشار الاسد (رائٹرز)۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز