Live Results Assembly Elections 2018

رقہ سے آئی ایس کو جلد باہر کرنے کا ہدف

رقہ۔ امریکی اتحادی افواج کو امید ہے کہ شام کے رقہ شہر سے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کو ایک ماہ کے اندر باہر کردیا جائے گا۔

Sep 26, 2017 06:57 PM IST | Updated on: Sep 26, 2017 06:57 PM IST

رقہ۔  امریکی اتحادی افواج کو امید ہے کہ شام کے رقہ شہر سے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کو ایک ماہ کے اندر باہر کردیا جائے گا۔ ایک کرد کمانڈر نے کل کہا کہ سیرین ڈیموکریٹک فورسیز (ایس ڈی ایف) کی قیادت میں رقہ کے شمالی علاقے کے کئی اضلاع سے دہشت گردوں کو باہر کردیاجائے گا۔ رقہ میں دہشت گردوں کے خلاف جاری مہم کے ایک ترجمان زہان شیخ احمد نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں آئی ایس کے خلاف لڑائی کو مزید تیز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایک ماہ سے بھی کم وقفے میں دہشت گردوں کو رقہ سے آزاد کرالیا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ فوج نے گزشتہ ہفتہ ہی 80 فی صد رقہ کے علاقے پر قبضہ کرلیا تھا اور لڑائی اب آخری مرحلے میں ہے۔

رقہ سے آئی ایس کو جلد باہر کرنے کا ہدف

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز