داعش کے خلاف بڑی کامیابی کے قریب شامی فوج ، حمص کے اہم شہر السخنہ کے نزدیک پہنچی

شامی فوج دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے خلاف مہم کے تحت اپنے مقبوضہ حمص صوبے کے ایک اہم شہر کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Jul 27, 2017 04:54 PM IST | Updated on: Jul 27, 2017 04:54 PM IST

بیروت: شامی فوج دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے خلاف مہم کے تحت اپنے مقبوضہ حمص صوبے کے ایک اہم شہر کے قریب پہنچ گئی ہے۔ فوج کے ایک ذرائع نے آج بتایا کہ آئی ایس کے خلاف مہم میں فوج السخنہ شہر کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

یہ شہر انتظامی صوبے دیرالزور سے 50 کلومیٹر دور ہے۔ سیریا اور عراق سے بھگائے جانے کے بعد آئی ایس کے دہشت گردوں نے دیرالزور صوبے میں ڈیرہ جما رکھا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ السخنہ پر قبضہ کرنے سے فوج کو دیرالزور میں آئی ایس کو وہاں سے بھگانے کا راستہ صاف ہو جائے گا۔ فوج السخنہ کے کافی قریب پہنچ چکی ہے۔

داعش کے خلاف بڑی کامیابی کے قریب شامی فوج ، حمص کے اہم شہر السخنہ کے نزدیک پہنچی

فائل فوٹو

روسی فضائیہ اور ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کی مدد سے شامی فوج حماۃ اور رقہ صوبے میں آئی ایس کے خلاف مہم میں کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ امریکی حمایت یافتہ فوج کی آئی ایس کے خلاف مہم کی بنیادی توجہ رقہ ہے۔ شامی فوج اس سال مارچ میں تدمر پر قبضہ کرنے کے بعد آہستہ آہستہ السخنہ کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز